

Loading content...
مکہ مکرمہ کا شہرہے، جس میں ایک شاہی طرز کا نادرِ روزگار شاہی محل ہے، جسے قصر اخضر کہتے ہیں، صبح کا وقت ہے، قصر اخضر کے صحن میں لگے ہوئے درختوں کی ٹھنڈی چھائوں میں قالین بچھے ہوئے ہیں، ان قالینوں پر ریشمی مسندیں آراستہ ہیں، ان مسندوں پر رئوسائے عرب کی نوجوان لڑکیاں نرم وگداز تکیوں کی ٹیک لگا کر بیٹھی ہیں، سامنے بہت سی کنیزیں سامانِ خورد و نوش پیش کرنے کیلئے مستعد کھڑی ہیں، ان شریف زادیوں کے سامنے طلائی برتنوں میں عجوہ کی کھجوریں اورموسم کے دیگر پھل رکھے ہوئے ہیں جن سے وہ شریف زادیاں دل بہلارہی ہیں، ان کے سامنے ایک سنہری مسند آراستہ ہے، جس پر ایک شہزادی تشریف فرما ہیں، اچانک قصر اخضر کے مرکزی دروازے کی طرف سے ایک کنیز دوڑتی ہوئی آئی اور اس نے پھولی ہوئی سانس کے ساتھ اطلاع دی کہ ہمارے قصر کے سامنے سے ایک عیسائی راہب گزر رہا ہے جو اپنے وقت کا مشہور کاہن اور منجم بھی ہے، آنے والے واقعات سو فیصد درست بتا تا ہے، اور بڑا کامل درویش ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار