

Loading content...
یہ دوسری بہن صلواة اللہ علیہا وہ ہیں جن کی دنیا میں آمد کے تھوڑے عرصہ بعد ان کی والدہ پاک صلواة اللہ علیہا کا وصال ہوگیا، سن 54 ہجری سے سن 56 ہجری تک بیمار مدینہ بی بی صلواة اللہ علیہا اپنے بھائی شہزادہ علیؐ اکبرعلیہ الصلواة والسلام کی گود میں پلتی رہیں، سارا دن بھائی سے جدا نہ ہوتی تھیں، بھائی کے سینہ پر سر رکھ کر سوجاتی تھیں، جب تک شہزادہ پاک سامنے موجود رہتے بھائی کے سامنے بیٹھی رہتیں، رُخساروں کے نیچے دونوں ہاتھ رکھ کر مسلسل بھائی کے چہرے کی تلاوت کرتی رہتیں، جس وقت اس معصومہ صلواة اللہ علیہا کی نظر پاک بھائی پرپڑتی سگی والدہ پاک صلواة اللہ علیہا بھول جاتیں، دوڑ کر بھائی کو گلے ملتیں اور رو کر فرماتیں اے میری آنکھوں کی ٹھنڈک! زیادہ دیر تک گھر سے باہر نہ رہا کرو،میرا دل برداشت نہیں کرتا ہے، آپ کے بغیر مجھے یہ گھر سونا سونا لگتا ہے، ذرا جلدی واپس آیاکرو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار