

Loading content...
اُس دور میں یہ دستور تھا کہ قافلہ کے ساتھ جانے والے تمام تاجر سید العرب جناب ابوطالب علیہ الصلواة والسلام کے محل میں حاضر ہو کر انہیں اپنے اپنے پروگرام سے آگاہ کیا کرتے تھے، سوائے جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کے، کیونکہ وہ اپنی پردہ نشینی کی وجہ سے یہاں تشریف نہیں لاتی تھیں اس لئے ان سے اگر کوئی اہم معاملہ ہوتا تو جناب ابوطالب علیہ الصلواة والسلام خود ان کے ہاں تشریف لے جایا کرتے تھے۔ وہ اپنے پورے نظام تجارت کو خود (Manage) فرماتی تھیں یعنی اپنی تجارت کا انتظام انہوں نے خود سنبھالا ہوا تھا اس دستور کے مطابق بیضة البلدسید العرب جناب ابو طالب علیہ الصلواة والسلام نے جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کے محل سرا میں تشریف لے جانے کا پروگرام بنایا اور اُدھر تشریف لے جانے سے پہلے گھر پاک میں تشریف لے آئے تو جناب سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پاک پھوپھیاں صلواة اللہ علیہن اور پالنے والی والدہ پاک صلواة اللہ علیہا اور آپ کی پاک ہمشیر صلواة اللہ علیہا یعنی تمام پاک مستورات اس انتظار میں تھیں کہ دیکھیں اب کیا فیصلہ ہوتا ہے؟ کیونکہ اسی فیصلے کے ساتھ ان کی امیدوں کے مرکز شہنشاہِ انبیا ء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شادی کی خوشی وابستہ تھی۔ جس وقت سید العرب جناب ابوطالب علیہ الصلواة والسلام واپس گھر میں تشریف لے آئے تو سب پردہ داران توحید ورسالت صلواة اللہ علیہا نے فورا ً سوال کیا کہ ہمارے لعل کی شادی کا اہتمام ہوگیا ہے یانہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار