

Loading content...
سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ ذمہ داری قبول کی، اس کے بعد مکہ اور گرد ونواح کے سارے تجار کی سید العرب جناب ابوطالب علیہ الصلواة والسلام نے میٹنگ طلب کی اور ان سب کو اپنے رائے سے آگاہ فرمایا کہ اس مرتبہ ہم ساتھ نہیں جائیں گے بلکہ ہمارے لخت جگر پاک محمدؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ کے مال کے نگران بن کر اس تجارتی قافلہ کے ساتھ جائیں گے۔ سارے تاجر اس فیصلے پر متفق ہوئے اور جو اُجرت سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ملنا تھی وہ وہیں طے ہوگئی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار