

Loading content...
سید العرب جناب ابوطالب علیہ الصلواة والسلام نے فرمایا میرے لعل ہم آپ سے کوئی کام کرانا بھی نہیں چاہتے مگر اب آپ کا کوئی نہ کوئی کام کرنا ضروری بھی ہے، اگر آپ مناسب سمجھیں تو ہمارا ایک تجارتی قافلہ شام کی طرف جانے والا ہے جس میں بہت سے عرب سرداروں کا سامانِ تجارت بھی جائے گا اس کی ذمہ داری آپ سنبھال لیں، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اب ہماری ضعیفی ہے ہم ویسے بھی ساتھ نہیں جاسکتے، ہمارے کاندھوں کا بوجھ اب اُٹھانا تو آپ ہی نے ہے اور اس ذمہ داری کے عوض جو منافع ہر تجارتی چکر پر ہمیں ملتا تھا وہ ہم آپ کو دیں گے واپسی پر آپ ایک برسر روز گار نوجوان بن کر لوٹیں گے تو پھر ہم آپ کی شادی دھوم دھام سے کریں گے۔ پاک ہمشیر ہ صلواة اللہ علیہا نے خوشی کی یہ خبر سن کر پشت کی جانب سے آکر پاک بھائی کے گلے میں بانہیں ڈالیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار