

Loading content...
ہمرازِ مشیت اِلٰہی بیضة البلد سید العرب جناب ابوطالب علیہ الصلواة والسلام زیر لب مسکرائے اور مسکرا کے فرمایا 24 سال کی عمر تک بیٹوںکی شادی ہوجانا چاہیے مگر ارادۂ اِلٰہی اپنی تکمیل کیلئے موزوں وقت کی تلاش میں تھا جو شاید آگیا ہے، اس کے بعد مسکرا کر فرمایا کہ سمجھ دار والدین چاہے کتنے ہی امیر ورئیس کیوں نہ ہوں ان کی خواہش ہوتی ہے کہ جوان بیٹا جب تک اپنے پائوں پر خود کھڑا نہ ہوجائے اس کی شادی نہ کی جائے اور آپ کے لاڈلے بیٹے نے ابھی تک دنیا کے کسی کام کو ہاتھ نہیں لگایا … معظمہ صلواة اللہ علیہا نے جواب میں فرمایا کہ آپ نے بھی تو ان کو گھر میں شہزادہ بنا کر رکھا ہوا ہے وگر نہ میرالعل اتنا لائق ہے کہ کائنات میں مٹی کو ہاتھ لگادے تو سونا کردے آپ ان کے سپرد کوئی کام کرکے تو دیکھیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار