

Loading content...
دوستو!… یہاں میں یہ عرض کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کوئی سگی ہمشیرہ نہیں تھی مگر امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام کی بڑی پاک ہمشیر جن کا نام پاک ( ری ط ہ ) صلواة اللہ علیہا تھا وہ شہنشاہ معظم سروؐر مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سگی بہن بنی ہوئی تھیں، یہ معظمہ جناب جعفر طیار علیہ الصلواة والسلام سے چھوٹی اور جناب عقیل علیہ الصلواة والسلام سے بڑی تھیں، کیونکہ جناب طالب علیہ الصلواة والسلام سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہم عمر تھے اور جناب جعفر طیار علیہ الصلواة والسلام ان سے دس سال چھوٹے تھے اور ان سے جناب عقیل علیہ الصلواة والسلام مزید دس چھوٹے تھے اور ان سے امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام مزید دس سال چھوٹے تھے یعنی جس وقت سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عقد ہوا تو جناب عقیل علیہ الصلواة والسلام کا سن مبارک پانچ سال تھا اور ان سے جو بڑی بہن تھیں ان کا سن مبارک سات یا آٹھ سال تھا، ان کو شہنشاہ انبیا ء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بے پنا ہ محبت تھی، اوریہ معظمہ صلواة اللہ علیہا انہیں اپنا سگا بھائی سمجھتی تھیں اور اس وقت سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مستقل رہائش بھی ان ہی کے گھر تھی۔ شہنشاہِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام کی والدہ پاک صلواة اللہ علیہا کو اپنی سگی والدہ سمجھتے تھے اور انہوں نے ان کی جھولی میں تربیت پائی تھی اس لئے ان بہن بھائیوں کا آپس میں بہت پیار تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار