

Loading content...
دوستو! … جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کو پہلی بشارت حرم کعبہ کے اندر ملی تھی مگر وہ واضح نہیں تھی لیکن جب ان کا سن مبارک 16/15 سال کا ہوا تو اس وقت انہوں نے ایک خواب دیکھا، معظمہ صلواة اللہ علیہا روایت کرتی ہیں کہ ہم نے دیکھا مشرق کی طرف سے ایک سورج طلوع ہوا، اور وہ سورج آسمان کی طرف بلند ہونے کی بجائے ہمارے قصراخضر کی طرف روانہ ہوا، جس وقت وہ سورج ہمارے محل سرا کے اندر داخل ہوا تو ہم حیران ہوئے، اس کے بعد وہ سورج ہمارے قریب آیا اور ہم نے اس کو اپنی چادر کے دامن میں ڈالا جس کے بعد اس میں سے اتنی روشنی اور نور نکلا کہ جس سے مکہ کے درودیوار روشن ہوگئے اس کے بعد اس سورج کی روشنی سے پوری کائنات روشن ہوگئی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار