

Loading content...
جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کی اوائل جوانی کا واقعہ ہے یعنی اس وقت ان کا سن مبارک 14/13 سال تھا، مشرکین مکہ اپنے مناسک حج ادا کر چکے تھے، اس وقت عید شوال کے موقعہ پر جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا نے شرفائے مکہ کی لڑکیوں سے فرمایا کہ مناسب ہے ہم بھی اپنے جد اعلی جناب ابراہیم علیہ السلام کے بنائے ہوئے اللہ کے گھر کی زیارت کریں، انہوں نے رات کو جانے کا پروگرام بنایا، اس لئے شرفائے مکہ نے حرم کعبہ میں مردوں کا داخلہ بند کردیا اور مستورات کو زیارت کی اجازت دے دی گئی، چونکہ اس وقت سارے عرب کی شریف زادیاں پردے کی بہت پابند ہوتی تھیں اس لئے پردے کا خصوصی انتظام کرایا گیا، اس وقت رات کے پردے میں بہت سی شریف زادیوں کے زمرے میں جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا حرم کعبہ کی زیارت کو آئیں، یہاں آکر انہوں نے ساری مستورات کے ساتھ مل کر طواف کیا، حجر اسود کو بوسہ دیا، سارے مناسک ادا کرنے کے بعد کعبہ محترم کے ایک طرف یہ سب بیٹھ گئیں تاکہ یہاں بیٹھ کر کچھ دیر عبادت کی جائے، یکایک ایک شخص حرم کعبہ میں داخل ہوا، تمام مستورات حیران ہوگئیں کہ یہ کون ہے اور اتنے انتظام کے باوجود حرم کعبہ میں داخل کیسے ہوا ہے؟ ابھی یہ سوچ ہی رہے تھے کہ کسی کنیز کو بھیج کر اسے روکا جائے کہ اس شخص نے آواز دی … اے بناتِ العرب! اے بناتِ سادات وقریش! تمہاری اس نگری میں آخری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ظہور ہونے والا ہے اور وہ اعلانِ نبوت فرمانے والے ہیں جن کا نام پاک قدیم کتب میں احمدؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے، آپ میں سے جس مقدس مستور کی قسمت یاوری کرے وہ شہنشاہ کائنات رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رفاقت حیات کا اعزاز حاصل کرے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار