

Loading content...
ایام حج کے دوموسم شمار ہوتے تھے یعنی شوال اور ذوالحجہ میں سارا عرب آکر جناب عبدالمطلب علیہ الصلواة والسلام کا مہمان ہوتا تھا اور ان کی مہمان نوازی ان کی پاک اولاد کرتی تھی، اس لئے سارے عرب کے ڈاکو یا قزاق اور راہزن بھی ان کے سامان کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتے تھے اس وجہ سے سارے مکی تجار اپنا اپنا سامانِ تجارت انہی کے قافلہ کے ساتھ بھیجتے تھے …اور جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کا سامان تجارت بھی بنی ہاشم علیہم الصلواة والسلام کے سامان کے ساتھ جایا کرتا تھا اور اس کے نگران کی حیثیت سے جناب میسرہ ساتھ جاتے تھے۔ بنی ہاشم علیہم الصلواة والسلام میں سے بھی کوئی نہ کوئی ہمیشہ تجارتی قافلے کے ساتھ جاتا تھا اور اکثر جناب ابوطالب علیہ الصلواة والسلام ساتھ جاتے تھے یا جناب حمزہ علیہ الصلواة والسلام کو ساتھ بھیجتے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار