

Loading content...
جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا پردہ کی بڑی سختی سے پابند تھیں اس کے باوجود انہوں نے پس پردہ رہ کر اپنی تجارت کو ایسا منظم فرمایا کہ پورے عرب میں آپ ملکۂِ تجار کے نام سے مشہور تھیں … اس دور میں عرب میں تجارت کو بڑی اہمیت حاصل تھی، لیکن قزاقوں، ڈاکوئوں اور راہنرنوں کا بھی عرب میں عروج تھا جس کی وجہ سے عام آدمی کا سامانِ تجارت لے کر عر ب کے صحرائوں کو عبورکرنا بڑا مشکل تھا کیونکہ جس کو جہاں موقع ملتا تھا تجارتی قافلوں کو لوٹ لیتا تھا اس لئے مکہ مکرمہ کے لوگ اپنا سامان تجارت بنی ہاشم علیہ الصلواة والسلام کے سامان تجارت کے ساتھ مختلف علاقوں کی طرف روانہ کرتے تھے کیونکہ یہ حرم کعبہ کے متولی تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار