

Loading content...
جناب خویلد بن اسد جو خود بھی عالم ربانی تھے اور آسمانی کتب کے عالم تھے انہوں نے جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کی علمی وروحانی تربیت جناب ورقہ بن نوفل کے ذمہ لگائی اور فرمایا آپ نے ان کی ایسی علمی وروحانی تربیت فرمانا ہے کہ ہماری اس معصوم شہزادی صلواة اللہ علیہا کے متعلق سارے عرب کے بچے بچے کی زبان پر ہو کہ واقعی یہ شہزادی طاہرہ، عذرا، صادقہ، مقدسہ اور امینہ شہزادی ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے پدری بھائی جناب عمر وبن اسد سے فرمایا کہ آپ بھی تجارت کرتے ہیں اور امور تجارت سے آشنا ہیں ہم اپنی طرف سے جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کی تجارت واقتصادی امور کی ذمہ داری آپ کے سپرد کرتے ہیں، ان کو مالی طور پر کوئی نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار