

Loading content...
پاک بابا کی آواز پر کمسن معصوم بی بی صلواة اللہ علیہا نے آنکھیں کھولیں، پاک والدہ کی آنکھوں سے آنکھیں ملیں، پاک والدہ کی محبت نے کشش کی،معصوم بی بی صلواة اللہ علیہا نے پاک والدہ پر جھکنا شروع کیا، جھکتے جھکتے پاک والدہ کے رُخساروں کے ساتھ رُخسار مس ہوئے، معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے آہستہ آہستہ بیٹی کی پیشانی سے زلفیں ہٹائیں، پاک دختر کی پیشانی پر بوسہ ثبت فرمایا، اور روتے ہوئے مولا کریم کربلا علیہ الصلواة والسلام کی خدمت اقدس میں عرض کیا کہ آقا میری اس یتیم بیٹی کا خاص خیال رکھنا، میری یہ ایک ہی بیٹی ہے، اور شریفوں کو بیٹیاں بیٹوں سے زیادہ پیاری ہوتی ہیں، میری بیٹی کا خاص خیال رکھنا، اِسے اپنے سے کبھی جدا نہ کرنا، اور کوشش کرنا کہ یہ میری کمی کبھی بھی محسوس نہ کرنے پائے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار