

Loading content...
مگر دنیا کی مائوں کی روایات کو اگر دیکھا جائے تو ہر ماں اپنی اولاد کے بارے میں اور خاص طور پر اپنی بیٹیوں کے بارے میں آخری وصیت کرتی نظر آتی ہے اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ جب ان کی والدہ ماجدہ کا آخری وقت آیا ہوگا تو انہوں نے جناب خویلد کو اپنے قریب بلایا ہوگا روکر کہا ہوگا کہ میری اس کمسن یتیم بیٹی کا بہت خیال رکھنا … یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ بیٹیوںکیلئے ماں کا صدمہ بڑا مشکل ہوتا ہے کیونکہ دکھ سکھ آئیں تو مائیں بیٹیوں کو سنبھال لیتی ہیں، کوئی پریشانی ہو تو بیٹیاں آکر مائوں کے سامنے دکھ رو کر غم کا بوجھ ہلکا کرلیتی ہیں، اس لئے انہوں نے بھی اپنی دختر کے خیال وذمہ داری کا ضرور کہا ہوگا کہ میری اس یتیم بیٹی کا خاص خیال رکھنا … یہ باتیں اگرچہ اعتباری ہیں مگر فطرت اور حقیقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار