

Loading content...
شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت 22 اپریل سن 571 عیسوی ہے اور اس میں اگر ہم 48 سال 2 مہینے اور 20 یوم شامل کریں تو یہ تقریباً جولائی سن 619 عیسوی بنتا ہے۔ اب اگر ہم بحارالانوار کی روایت کو درست مانتے ہوئے دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ جولائی 619 عیسوی میں معظمہ کونین صلواة اللہ علیہا کا وصال الیٰ اللہ ہوا اور اس وقت ان کی ظاہری حیات طیبہ تھی 46 سال 8 مہینے اور 24 یوم … تو اس حساب سے ان کا سن ولادت تقریباًاکتوبر 572عیسوی بنتا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عیسوی سالوں کے حساب سے تقریباً ڈیڑھ سال یعنی ایک سال چھ ماہ چھوٹی ہیں اور انہوں نے سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ 22 سال رفاقت حیات کا عرصہ گزارا ہے … تو معلوم ہوا کہ ان کی بوقت عقد عمر مبارک 24 سال اور کچھ مہینے تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار