

Loading content...
دوستو! اس بات کو اکثر محققین تاریخ وسیرت اچھی طرح جانتے ہیں کہ ملیکة العرب معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کا نہ کوئی بھائی تھا اورنہ کوئی سگی بہن بلکہ جو جو رشتے جوڑے گئے ہیں وہ سب لے پالک کے ہیں … اس بات کی اس سے زیادہ محکم دلیل اور کیا ہو سکتی ہے کہ جناب خویلد بن اسد کی پوری کی پوری دولت بلا تقسیم کئے ہوئے محسنہ اسلام معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کو ملی اور کوئی لے پالک اولاد اس میں شریک نہیں ہوسکی اورنہ کسی کوکوئی حصہ دیا گیا۔ اگر کوئی حقیقی اولاد ہوتی تو وہ قدیم عرب کے قانونِ وراثت کے مطابق اپنے اپنے حق کا مطالبہ ضرور کرتی اور اس دور میں بیٹی کو جائیداد اور وراثت ملتی ہی نہیں تھی لیکن صرف اس صورت میں ملتی کہ متوفی کی کوئی اولادِ نرینہ نہ ہو۔ جب کسی کا بیٹا موجود ہوتا تو بیٹی کو جائیداد میں سے کوئی حصہ دیا ہی نہ جاتا تھا۔ محسنۂ اسلام معظمہ صلواة اللہ علیہا کا اپنے والد کی ساری پراپرٹی تجارت منقولہ وغیر منقولہ جائیداد کا بلا شرکت غیر وارث ہونا اس بات کا قوی ثبوت ہے کہ ان کا کوئی بھائی موجود تھا نہ کوئی بہن ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار