

Loading content...
دوستو! جس طرح جناب خویلد کے کئی لے پالک بیٹے تھے ایسے ہی ان کی کئی لے پالک یتیم بچیاں بھی تھیں، جن کو انہوں نے اپنی بیٹیاں بنایا ہوا تھا اور ان کے کفیل تھے، ان میں سے ایک تھی بی بی ہالہ بنت جناب خویلد…یہ بھی جناب خویلد کی پالی ہوئی بیٹی تھی جس کا عقد ابوالھند تمیمی کے ساتھ ہوا تھا، ابوالھند کا اس کے ساتھ عقد ثانی ہوا تھا کیونکہ ابوالھند تمیمی کی پہلی بیوی اپنی تین بیٹیاں چھوڑ کر فوت ہوئی تھی جس کی ذمہ داری ہالہ بنت جناب خویلد پر آئی تھی۔ لیکن اس عقد کے بعد ابوالھند فوت ہوگیا اور اس کی موت جناب ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کے جناب سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ عقد کے تھوڑا عرصہ بعد ہوئی تھی اور وہ تمیمی ایک نادار اور مفلس شخص تھا اس لئے بی بی ہالہ بیوہ ہوکر جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کے گھر آگئی تھی اور وہ بچیاں بھی اس کے ساتھ تھیں۔ (ملیکةؐ العرب ص 179 )
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار