

Loading content...
جناب نوفل بن اسد کے ایک فرزندتھے جن کا نام جناب ورقہ بن نوفل تھا، اور یہ تمام الہامی کتب کے عالم ربانی تھے اور جناب خویلد کے بعد ان کے علم کے وارث قرار پائے۔ بعض کتب میں جناب ورقہ بن نوفل کو جناب خویلد کا چچا زاد بھائی لکھا گیا ہے جو درست نہیں ہے۔ جناب خویلد بن اسد کی اولاد نرینہ نہیں تھی ہاں ان کے کئی متبنیٰ بیٹے اور بیٹیا ں تھیں، اس کی وجہ یہ تھی کہ یہ ایک عالم ربانی اور مذہبی شخصیت تھے اور ان کو انسانیت سے پیار تھا جس کی وجہ سے یہ بہت سی یتیم بچیوں اوربچوں کی مسلسل کفالت فرمایا کرتے تھے۔ اور عرب کی قدیم روایت کے مطابق ان زیر کفالت بچوں کو اپنی پہچان دی تھی، یعنی ان کو متبنیٰ بیٹا یا بیٹی بنا کر ولدیت کے خانے میں اپنا نام لکھوایا تھا کیونکہ عرب میں جو بھی کسی شخص کالے پالک ہوتا تھا اس کو اس پالنے والے کی حقیقی اولاد سمجھا جاتا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار