

Loading content...
عرب میں جس وقت عیسائیت کی تبلیغ ہوئی تو عرب کے بہت سارے تجارت پیشہ لوگوں نے ترک دنیا کیا اور رہبانیت اختیار کی اورانہوں نے اپنی تجارت کا ذمہ دار جناب خویلد بن اسد بن عبدالعزی کو قرار دیا کیونکہ یہ عیسائیت کے بہت بڑے عالم اور مبلغ تھے اور یہ یہودیت عیسائیت صائبیت اور باقی مذاہب کی الہامی وآسمانی کتب اورجملہ مذاہب کی قدیم کتب کے عالم متبحر تھے، ان کے کتب خانہ میں قدیم کتب وصحائف کا ایک بہت بڑا ذخیرہ موجود تھا، ان کی اس خصوصیت کو دیکھتے ہوئے جو بھی رہبانیت اختیار کرتا تھا وہ ان کو اپنی دولت تجارت اور جائیداد وغیر ہ دے دتیا تھا کہ یہ دولت کسی کارِ خیر پر صرف ہوگی تو ان کے ہاتھوں سے ہوگی۔ اسی وجہ سے عرب کی بہت بڑی دولت بلا محنت ومشقت ان کے پاس جمع ہوگئی تھی اور یہ اس دولت کو رفاہی کاموں پر صرف بھی کرتے تھے جس کی وجہ سے سارے عرب میں ان کی بہت عزت کی جاتی تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار