

Loading content...
اللہ جل جلالہ نے فرمایا میرے پاک حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمکی آواز ہے جو سارے عالمین کے سید وسردار ہیں، کائنات کے مالک ومختار ہیں۔ اس وقت جناب آدم علیہ السلام نے عرض کیا کہ اے خالق! یہ نور میرے پشت سرکی طرف رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے میں آپ کے پاک حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت نہیں کرسکتا اورنہ ہی ملکوت کو دیکھ سکتا ہوں کیونکہ سارے ملکوت اس طرف کھڑے ہیں جس طرف تیرے پاک حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نور ہے، اب اس نور کو میری پیشانی میں منتقل فرمایا جائے تاکہ میں اس کی زیارت بھی کرسکوں اورملکوت کا مجمع بھی میرے سامنے رہے۔ اس وقت خالق کائنات جل جلالہ نے اپنے پاک حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نور کو جناب آدم علیہ السلام کی پیشانی میں جلوہ آرا ہونے کا حکم فرمایا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار