

Loading content...
جناب آدم علیہ السلام کی روح نے آپ کے سرمیں سو سال تک قیام کیا، اس کے بعد ان کے سینہ میں پہنچ کر سوسال تک قیام کیا، اس کے بعد ان کی پشت میں سوسال قیام کیا، اس کے بعد ان کی رانوں میں سوسال قیام کیا، اس کے بعد ان کی پنڈلیوں میں سوسال تک قیام کیا، اس کے بعد جناب آدم علیہ السلام فورا ً کھڑے ہوگئے، اس وقت پورے عالم ملکوت کو سجدے کا حکم ہوا، اور یہ جمعہ کے دن ظہر سے لے کر عصر تک کا طویل سجد ہ تھا …… اس کے بعد عالمین کے انوار یعنی نورِ سروؐرکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بطور امانت واعزازجناب آدم علیہ السلام کی پشت سر میں دویعت فرمایا گیا، جس وقت یہ نور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی پشت سر میں امانت رکھا گیا تو سارے ملکوت جنا ب آدم علیہ السلام کی پشت والی طرف آکر درود وسلام میں مصروف ہوگئے، اس وقت نور سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمنے تسبیح وتہلیل کا آغاز فرمایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار