

Loading content...
نور سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس دوسرے حصے سے اللہ جل جلالہ نے عرش اِلٰہی کی تکوین فرمائی ہے اور نورِ عرش سے کرسی رفیع کے نور کی تخلیق وتکوین فرمائی اور پھر نورِ کرسی رفیع سے لوح محفوظ کو ایجاد فرمایا اور نورِ لوحِ محفوظ سے نورِ قلم کو جامہ وجود بخشا۔ اس کے بعد قلم کو حکم فرمایا کہ تو میری توحید لکھ۔ کلام اِلٰہی سننے سے قلم پر وجدوعرفان کی کیفیت طاری ہوگئی، لذتِ کلام اِلٰہی کے نشہ سے قلم مخمور ہوگیا اور ایک ہزار سال تک قلم پر یہ نشہ طاری رہا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار