

Loading content...
اس کے بعد اللہ جل جلالہ نے سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نور انور سے ایک جوہر خلق فرمایا، اس جوہر کو اللہ جل جلالہ نے دوحصوں میں تقسیم فرمایا، اس کے پہلے حصہ پر خالق نے نگاہ ہیبت وجلال فرمائی جس کے ساتھ ایک خوش ذائقہ آبِ نور خلق ہوا، اس کو عرفا الماء کا نام دیتے ہیں اور اس کو روحانیا ت میں حقیقت محمدیہ بھی کہا جاتا ہے۔ اور اس سے اگلے مراتب میں یہ نور اول کسی کے ادراک میں نہیں آتا یعنی مخلوق کے سامنے اس کی کوئی پہچان نہیں ہوتی بلکہ وہ رازِ اِلٰہی کی صورت رکھتا ہے جس کو سوائے اللہ جل جلالہ کے کوئی بھی نہیں سمجھ سکتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار