

Loading content...
ادھر تمازتِ نورِ اِلٰہی سے پسینے کے ایک لاکھ چوبیس ہزار قطرات ٹپکے اس خلوت کی یاد گار قائم کرنے کیلئے اللہ جل جلالہ نے پسینے کے ہر قطرہ سے ایک نبی کی روح تخلیق فرمائی۔ کسی قطرے سے جناب آدم علیہ السلام کی روح خلق ہوئی، کسی سے جناب نوح علیہ السلام کی روح وجود میں آئی، کسی قطرے سے جناب ابراہیم علیہ السلام کی روح خلق فرمائی گئی، کئی قطروں سے جناب موسیٰ علیہ السلام وجناب عیسیٰ علیہ السلام کی روح خلق ہوئی، جس وقت ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء ورسل علیہم السلام کی روحیں کا مل ہوگئیں تو اللہ جل جلالہ نے حکم فرمایا کہ تم میرے پاک حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گرد ایسے طواف کرو جیسے حاجی بیت اللہ کا طواف کرتے ہیں حکم ملنے کی دیر تھی سارے انبیاء علیہم السلام تسبیح وتہلیل وتقدیس وتحمید کرتے ہوئے مصروفِ طواف ہوگئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار