

Loading content...
یہ سلسلہ ایک ہزار سال اِلٰہی تک قائم رہا اس کے بعد اللہ جل جلالہ نے اپنے پاک حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رُخ انور پر نظر وحدانیت فرمائی اوراپنے پاک حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خطاب فرمایا اے میرے پاک محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ ہی میر ی مراد ہیں اور آپ ہی میرے ارادہ فرمانے والے ہیں اور آپ کی ذات ہی خیر الخلائق ہے مجھے اپنی عزت وجلال کی قسم اگر میں آپ کی ذات کو ظاہر نہ فرماتا تو کائنات و ارض وسما کو بھی خلق نہ کرتا اب میری ذات کا یہ فیصلہ ہے کہ جو آپ کی ذات کے ساتھ محبت کرے گا میں اس کے ساتھ محبت کروں گا اور جو آپ کی ذات کے ساتھ بغض رکھے گا میں اس کے ساتھ بغض رکھوں گا آج سے آپ کی محبت میر ی محبت ہے، آپ کی عداوت میری عداوت ہے، یعنی جو آپ کے ساتھ رویہ ہوگا وہ میرے ساتھ ہوگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار