

Loading content...
فوراً سو اونٹ منگوائے گئے، ان کو بیت اللہ کا طواف کرایا گیا،قرعہ کیلئے تیر کعبہ مکرم کے اندر رکھوائے گئے، جب قرعہ برآمد کیا گیا تو اس میں اونٹوں کا انتخاب سامنے آیا، سب لوگوں کے چہروں پر سکون کی لہر دوڑی، مگر جناب عبدالمطلب علیہ الصلواة والسلام نے فرمایا کہ یہ فیصلہ حق و انصاف سے بعید ہے کیونکہ دس مرتبہ قرعہ اندازی کی گئی نو مرتبہ قرعہ میرے بیٹے کے نام آیا اور صرف ایک مرتبہ اونٹوں کا منتخب ہونا میرے لئے باعث اطمینان نہیں ہے، جتنی مرتبہ قرعہ میں میرے لخت دل کا نام برآمد ہوا ہے جب تک اتنی ہی مرتبہ اونٹوں کے نام قرعہ نہیں نکلے گا رب کعبہ کی قسم ہم اپنے ارادے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اپنی بات پر قائم رہیں گے، اس لئے نو مرتبہ اور قرعہ اندازی کی جائے… آپ کے حکم پر قرعہ اندازی شروع ہوئی اور ہر مرتبہ قرعہ اندازی میں اونٹوں کا انتخاب سامنے آتا رہا، جب قرعہ اندازی کرنے والا غلام چوتھی مرتبہ کعبہ کے اندر قرعہ اُٹھانے کیلئے داخل ہوا توکعبہ کی دیواروں میں لرزہ پیدا ہوا اور اندر سے آواز آئی کہ بے شک آپ کو ہم نے ثابت قدم پایا ہے اور آپ کی قربانی خالق نے قبول و منظور فرمائی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار