

Loading content...
جناب عبدالمطلب علیہ الصلواة والسلام نے فرمایا کہ بیٹی آپ گھر تشریف لے جائیں، ہم آپ کے کہنے پر ایسا ہی کرتے ہیں… جناب عمران علیہ الصلواة والسلام نے اپنی کمسن پاک بہن کو گھر اطہر تک پہنچایا، جناب عبدالمطلب علیہ الصلواة والسلام نے فرمایا کہ ہم آخری مرتبہ قرعہ اندازی تو کراتے ہیں مگر ہم خود اسی مقام پر اسی حالت میں موجود رہیں گے، میرا لخت جگر زمین سے نہیں اُٹھے گا، ہمارا زانو اس کے سینہ پر ہی رہے گا اور ہمارا خنجر اسی طرح ان کے گلے پر ہی رہے گااور اگر اس مرتبہ بھی قرعہ ہمارے نورِ چشم کے نام نکلا تو پھر ہم ایک پل کی بھی تاخیر نہیں کریں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار