

Loading content...
پہلی مرتبہ جناب عبدالمطلب علیہ الصلواة والسلام کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوئے، فوراً اپنی عبا اتار کر اپنی دختر پاک کے برقعہ کے اوپر ڈالی اور دھیمے لہجے میں فرمایا کہ بیٹی آپ کیا چاہتی ہیں کہ ہم اپنے مقصد سے دست بردار ہو کر وہ منت، وہ عہد پورا نہ کر سکیں جو کہ ہم اپنے پروردگار سے کر چکے ہیں، عرض کیا بابا جان میں ہرگز ہرگز یہ نہیں چاہتی، نہ ہی آپ کو روک سکتی ہوں، صرف اتنا عرض کرتی ہوں کہ لوگوں کے کہنے پر آپ نے نو مرتبہ قرعہ اندازی فرمائی ہے صرف ایک مرتبہ میرے کہنے پر بھی قرعہ اندازی فرما لیں تو یہ آپ کا احسان ہو گا اور اس مرتبہ خالق کائنات کی طرف سے جو فیصلہ بھی صادر ہوا مجھے منظور ہو گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار