

Loading content...
جب یہ اطلاع پردہ داروں تک پہنچی تو جناب عبداللہ علیہ الصلواة والسلام کی کمسن پاک ہمشیر جن کا نام پاک (ع ا ت ک ہ) صلواة اللہ علیہا ہے انہوں نے اپنی پاک والدہ سے عرض کیا کہ اماں ہمیں اجازت عطا فرمائیں ہم اپنے بھائی سے آخری بار ملنے جانا چاہتی ہیں، انہوں نے فرمایا کہ بیٹی حرم اطہر کے صحن میں لوگوں کا اژدھام ہے، تل دھرنے کی جگہ نہیں ہے اور آپ پردہ دار ہیں کیسے جائیں گی؟ عرض کیا کہ برقعہ پہن کر جائیں گی اور امید ہے کہ لوگ مجھے راستہ دے دیں گے… اجازت ملنے پر یہ معصوم بہن روانہ ہوئیں اور مخلوق کے رش میں سے راستہ بناتی ہوئی عین اس وقت وہاں پہنچیں کہ جب جناب عبدالمطلب علیہ الصلواة والسلام دعائے قربانی کی تکمیل فرما کر اپنے لخت جگر کے گلے پر خنجر چلانے ہی والے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار