

Loading content...
دوسرے دن پہلے دس اونٹ منگوائے گئے ان کو بیت اللہ کے گرد بغرض طواف سات مرتبہ پھرایا گیا اس کے بعد کعبہ مکرم کے ایک طرف اونٹوں کو کھڑا کر دیا گیا دوسری جانب جناب عبداللہ علیہ الصلواة والسلام تشریف لے آئے قرعہ اندازی ہوئی اور قرعہ جناب عبداللہ علیہ الصلواة والسلام کے نام نکلا، جناب عبدالمطلب علیہ الصلواة والسلام کے چہرۂ اطہر پر خوشی کی ایک لہر دوڑی اور آپ نے سجدۂ شکر ادا فرمایا کہ خالق نے میرے لخت دل کو پسند فرمایا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار