

Loading content...
قرعہ اندازی کرنے والا غلام کعبہ کے اندر گیا اور ایک تیر اُٹھا کر واپس آیا، باہر آ کر دیکھا تو اس پر جناب عبداللہ علیہ الصلواة والسلام کا اسم گرامی تحریر تھا، غلام نے جناب عبداللہ علیہ الصلواة والسلام کے قریب جا کر مؤدبانہ انداز میں ردا پیش کی، آپ نے ردا کو دونوں ہاتھوں پر لیا، چوم کر اسے آنکھوں سے لگایا اور فرط مسرت سے آپ کا چہرہ گلنار ہو گیا اور ہونٹوں پر مسکراہٹ پھیل گئی، ردا کا ایک سرا اپنے گلے میں موزوں فرمایا اور دوسرا سرا پکڑ کر اپنے پاک بابا کے ہاتھ میں دیا، مسکرا کر فرماتے ہیں بابا جان اپنے تمام بھائیوں سے میں کس قدر زیادہ خوش نصیب ہوں کہ اس منصب اعلیٰ کو حاصل کر چکا ہوںکہ جس کے حصول کے ہم سبھی متمنی تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار