

Loading content...
اس کے بعد اپنے ترکش سے دس تیر برآمد فرمائے، ہر تیر کی نوک پر ایک ایک فرزند کا نام پاک لکھا،پھر خود جا کر ان تیروں کو بیت اللہ کے اندر جا کر رکھ دیا، اس کے بعد ایک غلام کو حکم دیا کہ یہ ہماری ردا ہے اسے اپنے ہاتھوں پر اُٹھا لے اور اندر جا کر آنکھیں بند کر کے ایک تیر اُٹھا، باہر آ کر دیکھ کہ اس تیر پر میرے جس بیٹے کا نام تحریر ہو یہ ردا اس کے گلے میں پہنا دینا ہم سمجھ جائیں گے کہ خالق دوجہاں نے میرے اس بیٹے کو قربانی کیلئے پسند فرمایا ہے یعنی جس طرح قربانی کے جانور کے گلے میں رسی پہنائی جاتی ہے یہاں رسی کی جگہ میری عبا ہو گی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار