

Loading content...
جناب عبدالمطلب علیہ الصلواة والسلام کے قدموں کی آہٹ سن کر دونوں بھائیوں نے اپنی پاک والدہ گرامی کے گلے سے باہیں نکالیں اور فوراً اپنے کمرے سے باہر تشریف لائے، اس وقت ان کی والدہ ماجدہ نے اپنے سرتاج سے عرض کیا کہ مجھے صرف ایک مرتبہ اپنے بیٹوں کو پیار کرنے کی اجازت مرحمت فرمائیں، اجازت ملنے پر دوبارہ اپنے بیٹوں کو جی بھر کر پیار فرمایا، تاریخ بتاتی ہے کہ ان دونوں پاک بھائیوں کی ایک کمسن پاک ہمشیر بھی اس موقعہ پر موجود تھیں جو ان دونوں کے ساتھ چلتی ہوئی گھر اطہر کے دروازہ تک آئیں اور وہیں سے بھائیوں کو الوداع کہا، دونوں نے اپنی معصوم بہن کو گلے لگا کر بے ساختہ پیار کیا اور منزل شہادت کی طرف روانہ ہوئے… مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہاں پر کربلا معلی کے کچھ مناظر قبل از وقت لوگوں کو دکھائے جا رہے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار