

Loading content...
آپ نے جا کر دیکھا تو معظمہ کونین جناب ام عمران علیہ الصلواة والسلام اپنے دونوں بیٹوں کو سجانے سنوارنے میں مصروف تھیں، فاخرہ لباس زیب تن کرنے کے بعد آپ بیٹوں کی زلفوں میں کنگھی کر رہی تھیں مگر اس کے ساتھ ساتھ آنکھوں سے آنسو بھی جاری تھے، باری باری بیٹوں کو سجا رہی ہیں پیار کر رہی ہیں مگر دل کی حسرت ہے کہ تمام ہونے کا نام ہی نہیں لیتی، رو رو کر فرماتی ہیں کہ مجھے یقین ہے کہ خالق اکبر کی نگاہِ انتخاب میرے سبط اصغر پر ہی مرکوز ہو گی کیونکہ جب بھی میں ان کی منور پیشانی پر بوسہ ثبت کرتی ہوں تو میرا دل زیادہ زور سے دھڑکتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار