

Loading content...
جناب عمران علیہ الصلواة والسلام اور جناب عبداللہ علیہ الصلواة والسلام کی والدہ ماجدہ نے اپنے فرزندان کو عجیب نصیحت فرمائی، اپنے دونوں بیٹوں سے مخاطب ہو کر فرماتی ہیں کہ بیٹو! میں ماں ہوں میرا دل گواہی دیتا ہے کہ کل قرعہ اندازی کے دوران تم دونوں میں سے ہی کسی ایک کے نام قرعہ ضرور نکلے گا، میرے دودھ کی لاج رکھنا قربانی میں کسی قسم کی گھبراہٹ یا ہچکچاہٹ کا اظہار نہ کرنا، اس قدر خوش دلی سے قربان ہونا کہ دیکھنے والے عش عش کر اُٹھیں، اب میری عزت اور لاج آپ کے ہاتھ میں ہے اور مجھے اپنے دونوں بیٹوں پر مکمل اعتماد ہے کہ کل انشاء اللہ ضرور آپ ماں کو سرخرو کریں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار