

Loading content...
جناب عبدالمطلب علیہ الصلواة والسلام نے اپنے ہر فرزند کی پیشانی پر بوسہ ثبت فرمایا پیار کیا اور فرمایا کہ کل حرم کعبہ میں ہم قرعہ اندازی فرمائیں گے جس کا نام قرعہ میں نکلے گا اس خوش نصیب کو ہم خالق کی بارگاہِ قدس میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے، تم سب رات کو اپنی اپنی والدہ ماجدہ سے وداع کر لینا… سبھی سعادت مند فرزندان بہت خوش تھے اور اپنی اپنی جگہ دعاگو اور متمنی تھے کہ کل یہ منصب عظیم ہمیں نصیب ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار