

Loading content...
جواب میں سبھی فرزندان نے لبیک کہنا چاہی مگر جناب ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاک والد مصباحِ حرم جناب عبداللہ علیہ الصلواة والسلام نے باقی بھائیوں سے چھوٹا ہونے کے باوجود سبقت کرتے ہوئے کلام کا آغاز فرمایا اور عرض کیا کہ بابا جان! جس طرح آپ نے فرمایا ہے بے شک خالق کائنات کا حق سب سے عظیم ہے، آپ ہمارے نہ صرف والد ہیں بلکہ حاکم اور مالک جان بھی ہیں آپ کی اطاعت ہی ہمارے لئے اللہ کی اطاعت ہے اور ہم آپ کے حکم کے منتظر ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار