

Loading content...
اے میرے سعادت مند بیٹو! آپ سب میرے نورِچشم، لختِ جگر، میری آنکھوں کی ٹھنڈک اور میرے قوتِ بازو ہیں، آپ میں سے کوئی بھی ہماری نگاہ میں کم تر یا کم پیارا نہیں ہے مگر میری گردن میں حق اِلٰہی ہے جو میں ادا کرنا چاہتا ہوں، اس حق عظیم کی ادائیگی میں مجھے آپ کی حمایت اور رضامندی کی ضرورت ہے کیونکہ والدین اور اولاد اور رشتہ داروں کے حقوق سے اولیٰ، اعلیٰ اور مقدم حق خالق کائنات کا ہوتا ہے جس کی ادائیگی میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ، پریشانی یا پشیمانی کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا… ہمارا اپنے خالق حقیقی سے ایک عہد ہے ایک وعدہ ہے کہ جب وہ پاک ذات مجھے دس فرزند عطا فرمائے گا تو ان میں سے ایک کو میں سنت ابراہیمی کے تحت راہِ خدا میں قربان کروں گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار