

Loading content...
رات کو عالم رویا میں منتقم عجل اللہ فرجہ الشریف کی پاک ذات نے جناب عبدالمطلب علیہ الصلواة والسلام سے فرمایا کہ کل کعبہ مکرم سے ایک تلوار غائب ہو گی اس بات کا فکر نہیں کرنا ہے کیونکہ جب تک ہم خود غیب رہیں گے ہماری تلوار بھی غیب رہے گی بعد ازاں علائم خروج بیان فرمائے کہ ان علائم کے بعد ہم اسی تلوارِ آبدار کو بے نیام فرما کر خروج فرمائیں گے… صبح جا کر دیکھا تو واقعی ایک تلوار غائب تھی اور بارہ تلواریں موجود تھیں… آپ نے حکم فرمایا کہ یہ بارہ تلواریں شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے گیارہ انوارِ ذات کی ہیں انہیں کبھی کوئی غیر معصوم ہاتھ نہ لگائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار