

Loading content...
جس وقت یہ دونوں پاک ذوات علیہ الصلواة والسلام مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے تو شام کا وقت تھا، جناب عبدالمطلب علیہ الصلواة والسلام کی جبین مبین کے نورِ وحدت مزاج نے اپنے گھر کو سامنے پایا تو چمک کر کعبہ کی دیواروں سے ٹکرایا اور کعبہ کی دیواروں سے ایک ایسا نور ساطع ہوا کہ مکہ کا ہر گھر اس قدر روشن ہو گیا کہ سورج نکل آنے کا گمان ہونے لگا، لوگ جب گھر چھوڑ کر باہر نکلے تو دیکھا کہ جناب مطلب علیہ الصلواة والسلام کے ساتھ ایک معصوم شہزادہ حجر اسود کو بوسہ دے رہے ہیں اور کعبہ کی دیواریں فرطِ مسرت سے شمس نصف النہار کی طرح چمک رہی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار