

Loading content...
معظمہ کونین صلواة اللہ علیہا نے فرمایا بھائی حقیقت یہ ہے کہ اپنے اس لخت جگر کی میں مالک نہیں ہوں کیونکہ یہ خود پوری کائنات کے مالک ہیںلہٰذا جو فیصلہ یہ خود کریں گے ہمیں بسروچشم منظور ہو گا، ہم اپنے راحت جاں کو ہر حال میں خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں، پاک شہزادے کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوئے اور والدہ گرامی کی خدمت میں عرض کیا کہ اگر آپ مناسب سمجھیں تو فی الحال ہمیں اپنے چچا جان کے ساتھ مکہ جانے کی اجازت مرحمت فرمائیںکیونکہ اس وقت حکم حبیب یہی ہے کہ ایک پاک والدہ اپنے پیار کی قربانی اس کی بارگاہ میں پیش کرے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار