

Loading content...
جناب مطلب علیہ الصلواة والسلام نے آگے بڑھ کر اپنی محترم بھاوج کو سلام کیا اور اپنا تعارف کرایا کہ ہم مکہ مکرمہ سے آئے ہیں، آپ کے سرتاج کے بھائی اور اس نورِ چشم کے رشتہ کے لحاظ سے تو چچا ہیں مگر حقیقت میں اس کے غلام ہیں اور آئے اس لئے ہیں کہ حرم کعبہ اپنے وارث کی زیارت کو ترس رہا ہے، مسند امامت ابراہیم علیہ السلام اپنے مسند نشیں کیلئے بے قرار ہے، جناب عبدالمناف علیہ الصلواة والسلام کا منبر جناب عدنان علیہ الصلواة والسلام کی دستار کے وارث کیلئے سوگوار ہے اور کلید کعبہ مکرم سید البطحا کی آمد کی منتظر ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار