

Loading content...
جناب عبدالمطلب علیہ الصلواة والسلام نے انہیں آتے دیکھ کر اپنے چچا جان سے عرض کیا کہ آپ اپنی عبا فوراً میری پیشانی پر ڈال دیں تاکہ یہ پہچان نہ سکیں جناب مطلب علیہ الصلواة والسلام نے اپنی ردا کے چار تہہ کئے اور آپ کی پیشانی پر ڈالی مگر پھر بھی ان کی جبین مبین کا نور ویسے ہی ساطع رہا… اتنے میں وہ قحطانی ملاعین ننگی تلواریں ہاتھ میں لے کر قریب تر آ گئے، اچانک جناب عبدالمطلب علیہ الصلواة والسلام نے وہیں زمین پر سجدہ کیا اور ابھی سجدہ سے سر نہیں اُٹھایا تھا کہ حملہ آور ہونے والے تمام ملاعین کے اعضاء مضمحل ہو گئے اور وہ گھوڑوں سے بے حس ہو گر گر پڑے گویا ملکوت نے انہیں پا بہ زنجیر کر کے جناب مطلب علیہ الصلواة والسلام کی خدمت میں پیش کر دیا… جب یہ زمین بوس ہوئے تو جناب مطلب علیہ الصلواة والسلام نے فرمایا کہ تم کس مقصد کیلئے یہاں آئے تھے انہوں نے کپکپاتے ہوئے عرض کیا کہ حضور ہم تو جناب شیبة الحمد علیہ الصلواة والسلام کو ان کی والدہ پاک کے پاس لے جانے کی خاطر حاضر ہوئے ہیں، ہمارا کوئی غلط ارادہ نہیں تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار