

Loading content...
یہ خبر سنتے ہی تمام قبیلہ پریشانی کے عالم میں جمع ہوا کہ ہمارے ساتھ تو یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ جب یہ جوان ہوں گے تو تب اپنے چچا کے پاس تشریف لے جائیں گے جبکہ ابھی ان کا سن شہزادگی ہے اور اگر ابھی سے یہ مدینہ سے چلے گئے تو یقینا ہم برکاتِ اِلٰہی سے محروم ہو جائیں گے… واضح رہے کہ مدینہ کے نواح میں بسنے والے بنی قحطان کے قبائل جو کہ یہودی تھے ہمیشہ سے اس پاک خاندان علیہم الصلواة والسلام کے دشمن تھے انہوں نے اس معاملہ کو کچھ زیادہ ہی ہوا دی اور اسے اتنا اچھالا کہ اگر کوئی جناب شیبةالحمد علیہ الصلواة والسلام کو یہاں سے لے جانے کی بات بھی کرے گا تو ہم اس کے ساتھ جنگ کریں گے اور یہ تجویز دی کہ مکہ مکرمہ سے اگر کوئی شخص انہیں لینے کیلئے آئے تو اسے راستے ہی میں قتل کر دیا جائے، یہ سب باتیں جو قبیلہ بنی قحطان کے لوگ کر رہے تھے ان کی وجہ ان کی جناب عبدالمطلبعلیہ الصلواة والسلام کے ساتھ محبت نہ تھی بلکہ یہ خاندان پاک علیہم الصلواة والسلام کی دشمنی کی وجہ سے تھیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار