

Loading content...
جب یہ شخص واپس مکہ مکرمہ پہنچا تو سب سے پہلے یہ جناب مطلب علیہ الصلواة والسلام کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور ان کی بارگاہِ قدسی میں سارا احوال اور مذکورہ پیغام پہنچایا، جناب مطلب علیہ الصلواة والسلام نے جس وقت یہ بات سنی تو بے ساختہ آپ کی آنکھوں سے آنسو رواں ہوئے اور روتے ہوئے انتہائی اشتیاق سے اس شخص سے آپ کا احوال جزئیات تک دریافت فرماتے رہے کہ ان کا حسن و جمال کیسا تھا؟ وہ کلام کس انداز میں کرتے تھے؟ ان کی نگاہوں میں کس قدر کشش تھی وغیرہ وغیرہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار