

Loading content...
آپ نے ایسی فصاحت و بلاغت سے لب کشائی فرمائی کہ وہ حیران رہ گیا پھر آپ نے سوال کیا کہ اے اجنبی تم کہاں سے آئے ہو؟ اس نے عرض کیا کہ میں مکہ سے آیا ہوں، فرمایا کہ مکہ میں تو ہمارے چچا رہتے ہیں کیا تم ان کو میرا پیغام پہنچا سکتے ہو؟ اس شخص نے عرض کیا کہ اگر آپ کے کسی کام آ سکوں تو میں اسے اپنی خوش نصیبی تصور کروں گا … فرمایا کہ ان کو میری طرف سے سلام عرض کرنا اور کہنا کہ آپ کا یتیم بھتیجا کہہ رہا تھا کہ جب بھی مکہ کی جانب سے ہوا مدینہ آتی ہے تو مجھے آپ کی خوشبو بے قرار کر دیتی ہے۔ میرے پاک بابا علیہ الصلواة والسلام کی وصیت پر آپ کب عمل کریں گے، کب میں حرم توحید کی زیارت کر سکوں گا؟ میں تو اپنے رشتہ داروں سے ملنے کیلئے بہت بے قرار ہوں، مگر ہمارے ننھیال مجھے آپ کے سپرد کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں، میرا دل چاہتا ہے کہ آپ فوراً تشریف لائیں اور مجھے مکہ مکرمہ لے جائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار