

Loading content...
انہوں نے عرض کیا کہ ہم بارش کی دعائیں مانگ رہے ہیں مگر کوئی دعا شاید بابِ اجابت تک پہنچ ہی نہیں رہی… آپ نے فرمایا کہ آج تمہاری جگہ پر ہم بارش مانگتے ہیں، یہی فرماتے ہوئے آسمان کی طرف نگاہ فرمائی، ابھی دعا کے الفاظ ہونٹوں پر نہیں آئے تھے کہ اچانک اس قدر تیز بارش شروع ہوئی کہ مدینہ منورہ کی گلیاں دریا کا نظارہ پیش کر رہی تھی اور لوگ اپنا مال و اسباب بارش سے بچا نہیں پا رہے تھے، اس واقعہ کے بعد جب تک آپ مدینہ منورہ میں موجود رہے کبھی خشک سالی نہیں آئی… اسی دن سے اہل مدینہ اس پاک ذات کو نام لے کر پکارنے کی بجائے غیث الوریٰ فی عام الجذب (قحط کے سالوں میں بے انتہا بارش سے سیراب فرمانے والے شہنشاہ) کے نام سے پکارا کرتے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار