

Loading content...
جس کیلئے ان کی، ان کے بڑے بھائی اور پاک بابا کی زندگیاں وقف تھیں، اہل دنیا خصوصاً منتظرین امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف و معتقدین کو اس دعا کی اور دین حق کی اس طرح تعلیم دیتے تھے کہ رشد و ہدایت و معرفت کے نئے نئے باب کھل جاتے تھے، اس دعا پاک کی قبولیت کے جملہ آداب سکھلائے، گریہ و زاری کو سید الآداب گردانتے ہوئے انتہائی رقت سے دعا مانگنے کا درس دیا، پورے سال میں قبولیت دعا کے اوقات اور لمحات کو ملحوظِ خاطر رکھا جاتا، جس میں لمحہ بھر کا وقفہ نہ ہوتا، پاک اہل البیت علیہم السلام کے مصائب کا واسطہ دے کر ہر زاویے سے مرکزی نقطہ اسی دعا پاک کو رکھا، پاک رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آلِ رسول علیہم الصلواة والسلام کی جملہ ذواتِ مقدسہ کو وسیلہ بنا کر دعا مانگی، ان کے روزمرہ کے معمولات میں لنگر (کھانا) کھانے سے پہلے اور بعد میں دعا، روزہ رکھتے ہوئے سحری کے وقت دعا، افطاری کرتے ہوئے دعا، وضو اور نماز میں دعا، سفر پر جاتے ہوئے دعا، مقاماتِ مقدسہ کی زیارت کرتے ہوئے دعا، اس کے علاوہ اس دعا پاک کیلئے سال بھر میں بہت سے ایام مخصوص فرمائے، ان کی دعا کی تفصیل اس قدر زیادہ ہے کہ جس کو لکھنے کیلئے ایک ضخیم کتاب کی ضرورت ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار