

Loading content...
اس وقت عزت مآب جناب السید شبیرؐ حسینؐ کاظمی صاحب عزم قوی لے کر پاک مشن کو آگے بڑھانے کیلئے شب و روز کوشاں ہیں، انہیں پاک بانیئِ مقصد اور ان کے پاک شہزادوں کی ظاہری و باطنی رہنمائی اور حوصلہ افزائی حاصل ہے، وہ بارہا اظہار فرما چکے ہیں کہ یہ سارا نیک پاک سلسلہئِ دعا و نصرت اور یہ پاک مشن انہی کی باطنی رشد و ہدایت سے ہی چل رہا ہے۔ مولا پاک ان کو عمر خضر علیہ السلام عطا فرمائیں، یہ انہی کی حوصلہ افزائی ہے کہ میں اپنے لجپال شہنشاہ کی آخری اہم ترین مجالس کا سرائیکی سے اردو ترجمہ کرنے کی سعادت حاصل کر سکا ہوں اور یہ اتنا بڑا شرف ہے کہ میں اس کیلئے مالک حقیقی کا جس قدر شکریہ ادا کروں کم ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار