

Loading content...
شہنشاہ و سرتاجِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پردہ فرمانے کے بعد مدینہ منورہ کے سقیفہ بنی ساعدہ میں خاندانِ اِلٰہیہ یعنی محمدؐ و آلِ محمدؐ علیہم الصلواة والسلام کے ازلی و ابدی دشمنوں کی طرف سے ظلم کی جو بنیادیں اُستوار کی گئی تھیں وہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتی چلی گئیں،اور ہر آنے والا دن اِس پاک خاندان علیہم الصلواة والسلام کی عزت و عظمت پر ایک نیا پردہ ڈالتا رہا، صاحبانِ اقتدار نے سب سے زیادہ زور اسی بات پر سرف کیا کہ جہاں تک ہو سکے اس پاک خاندانِ اِلٰہیہ علیہم الصلواة والسلام کی عظمت کو ظاہر نہ ہونے دیا جائے، اس کے بعد اُموی دورِ حکومت میں مختلف حیلوں اور بہانوں سے بر سرِ منبر خاندانِ تطہیر علیہم الصلواة والسلام کے بارے میں جبراً اور حُکماً ساٹھ سال تک جو زبان درازی ہوتی رہی وہ کسی سے بھی پوشیدہ نہیں اور تاریخ اسلام کے ماتھے پر ایک سیاہ اور انتہائی بد نما داغ ہے۔ اور یہ سلسلہ عباسی دور سے ہوتا ہوا آج تک اپنی پوری شدت کے ساتھ جاری و ساری ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار